جموں//سردارولبھ بھائی پٹیل کے 142ویںجنم دن کوراشٹریہ ایکتادوس (قومی یوم اتحاد)کے طورپر بنانے کیلئے خطہ جموں کے مختلف اضلاع میں مختلف تقاریب ،ریلیاں،دوڑ،سیمینار،سمپوزیم ودیگرقسم کے پروگراموں کاانعقاد کیاگیاجس کے تحت انتظامیہ اورلوگوں نے قومی یکجہتی کوفروغ دینے کاعہدلیاگیا۔ قومی یوم اتحاد کے سلسلے میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’’دوڑبرائے اتحاد‘‘کااہتمام کیاگیا جوکہ زنانہ پارک مبارک منڈی سے شروع ہوکر زنانہ پارک میں اختتام پذیرہوئی۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اس دوڑکوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ قانون سازاسمبلی کے سپیکر کویندرگپتا، وزیرمملکت تعلیم پریاسیٹھی ، ایم ایل سی وکرم رندھاوا ،ڈویژنل کمشنر جموں اوردیگرحکام بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ نائب وزیراعلیٰ نے اس موقعہ پرکہاکہ سردارولبھ بھائی پٹیل نے بھارت کومتحدکرنے میں جوکردار ادا کیاہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ قومی یوم اتحاد کے موقعہ پر بھارت سرکار کی فیلڈپبلسٹی کی ڈائریکٹوریٹ کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آرپی سروج نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیہاجلالی کے ہمراہ وکرم چوک جموں سے سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔دریں اثناآئی آرپی فورتھ سیکورٹی ۔سردارولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن کوراشٹریہ ایکتادوس کے طورپرمنانے کے سلسلے میں کمانڈنٹ جے کے اے پی فورتھ سیکورٹی کی جانب سے دوڑبرائے اتحاد کااہتمام کیاگیا ۔اس موقعہ پرڈپٹی کمانڈنٹس ، کوارٹرزماسٹراوردیگرافسران بشمول ایس پی پرمجیت سنگھ ،ایس پی لبھورام ،ڈی ایس پی نسیم محمود، آرآئی سریندرپال سنگھ، ایم ٹی اوپنکج شرما ،ایس آئی ویرجندرکمار،ایس اائی رویندرکمارشامل ہیں اس موقعہ پر دوڑبرائے اتحاد کی ایک ریلی بھی نکالی گئی ۔سردارپٹیل کاجنم دن پورے ملک میں راشٹریہ ایکتادوس کے طورپرمنایاجارہاہے۔جموں یونیورسٹی ۔جموں یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کی جانب سے ’اتحادمارچ‘ کااہتمام کیاگیا ۔وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرما نے اس ’اتحادمارچ ‘کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاجس میں کافی تعدادمیں لوگوں بشمول ڈاکٹرمیناکشی کیلم رجسٹرار جموں یونیورسٹی، اساتذہ، طلباء اوراسکالروں نے شرکت کی۔اس سے پہلے پروفیسرستنام کور ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بھارت کومتحد کرنے میںسردارولبھ بھائی پٹیل کے کردارکواُجاگرکیا۔
ادھم پور
ادھم پورضلع میں ایکتادوس کے سلسلے میں مختلف تقاریب کااہتمام کیاگیا ،سب سے بڑی تقریب ضلع صدرمقام پرمنعقدہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور رویندرکمارودیگرآفیسران بھی موجودتھے۔اس کے علاوہ تحصیل صدرمقامت ، سب ڈویژنوں، تعلیمی وطبی اداروں اورآنگن واڑی سنٹروں میں بھی یہ دن منایاگیااوریہ عہدکیاگیا کہ قومی یکجہتی کے پیغام کوعام کرنے کیلئے موثرقدم اٹھائے جائیں گے۔قانون سازاسمبلی کے ممبرپون گپتا نے ضلع پولیس لائن سے میراتھن دوڑکوجھنڈی دکھاکرروانہ کیاجوکہ منی سٹیڈم ادہم پورپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ضلع ترقیاتی کمشنررویندرکمار، سینئرسپرانٹنڈنٹ پولیس رئیس بٹ کے علاوہ بھاری تعدادمیں طلباء، پولیس اہلکار اورمعززشہریوں نے امن ریلی میں شرکت کی۔دریں اثنافیلڈپبلسٹی یونٹ نے سانگ اینڈڈرامہ ڈویژن وزارت برائے اطلاعات ونشریات حکومت ہندکے تعاون سے متعددپروگراموں کاانعقاد کیا۔ان پروگراموں کے انعقادکامقصد لوگوں کوملک کی آزادی کیلئے ہمارے رہنمائوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے بارے میں روشناس کراناتھاتھا۔ ادھم پورمیں ایس ٹی سی بی ایس ایف کی جانب سے متعددپروگراموں کاانعقاد کیاگیا ۔اس موقعہ پرمیراتھن دوڑکااہتمام کیاگیا جن میں افسروں،جوانوں ،طلباء، اساتذہ اورشہریوں نے حصہ لیا۔ اس میراتھن میں شرکاء نے وطن کی یکجہتی اور سا لمیت کی حفاظت کاحلف لیا۔ ڈائریکٹرجنرل ایس ٹی سی ،بی ایس ایف ،سرجیت سنگھ ڈوگر ہ نے بھارت کی یکجہتی کے لئے سردارولبھ بھائی پٹیل کے کارہائے نمایاں کواُجاگرکیا۔ علاوہ ازیں راشٹریہ ایکتادوس کے سلسلے میں رام نگرمیں بھی متعددتقاریب کاانعقاد کیاگیا۔ سردارولبھ بھائی پٹیل کی جانب سے بھارت کومتحدکرنے میں ان کے رول پرروشنی ڈالی گئی۔جے کے پی نے ’دوڑبرائے اتحاد‘کااہتمام کیاجسے ایم ایل اے رام نگرآرایس پٹھانیہ نے جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔
کٹھوعہ
حافظ قریشی/ قومی ایکتادن کے طور پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کویادکرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کٹھوعہ میں قومی یکجہتی کے موضوع پر سمپوزیم کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ رچھپال سنگھ مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرطالب علموں، عملے اور افسران نے قومی یکجہتی کاحلف اٹھایا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 'اتحاد ریلی' کو جھنڈی دکھائی ۔ریلی سینکڑوں سکولی طلبا نے تختیوں پرقومی یکجہتی کاپیغام درج کیاہواتھا،ریلی کٹھوعہ شہر کے اہم بازاروں سے گذری۔۔اس موقعہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ رچھپال سنگھ نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے سردار بھائی پٹیل کے اس کردار پر روشنی ڈالی جس نے اسے نسلی ثقافتی تنوع کا اتحاد بنانے کے لئے ہندوستانی ریاستوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اتحاد کا ایک مثال بن گیا ہے اور کثیر زبانی، کثیر ثقافتی اور کثیر مذہبی معاشرے کی حیثیت رکھتا ہے. یہ ہر شہری کا انتہائی فرض ہے جو ان کی اپنی صلاحیتوں میں قومی اتحاد کے لئے کام کرنا ہے.بڑی تعداد میں مختلف سرکاری اسکولوں کے طالب علموں نے سمپوزیم میں حصہ لیا اور انھوں نے اتحاد کی بنیاد پر روشنی ڈالی ، اس کے کردار کو بھارت بنانے میں ایک اہم ترین جمہوریت ہے۔اس موقعہ پراے ایس پی کٹھوعہ ، ایس ای پی ڈی ڈی، اے سی ڈی اور سی ای او، ضلع کے افسران، اسکول عملہ بھی موجودتھے۔ اسکے علاوہ ضلع کی تحصیل بنی، بسوہلی، بلاور اور ہیرا نگر میں بھی نیشنل یونٹی ڈے منایا گیا۔