جموں//آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کوان کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانگریس کی جانب سے اندراچوک جموں میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کی صدارت ضلع صدرکانگریس کمیٹی جموں انیل چوپڑا نے کی۔ سینئرنائب صدر کمیٹی اورضلع کانگریس کمیٹی کے سینئر عہدیداروں اورپارٹی کے سینئررہنمابھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ جنھوں نے آنجہانی اندراگاندھی کے مجمسے پر پھولوں کے ہارڈالے اورخراج عقیدت پیش کیا۔ملک کی آزادی کے ایک قدآورشخصیت سردارپٹیل کوبھی ان کے جنم دن پرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اوردیش کی ایکتاواکھنڈتامیں ان کے رول کوسراہاگیا۔ مقررین نے کہاکہ آنجہانی اندراگاندھی نے بھارت کوترقی کی نئی منازل سے ہمکنارکرنے کے لئے جوکارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔مقررین نے مزیدکہاکہ آنجہانی گاندھی نے ملک کے غریبوں اورمفلوک الحال عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی ۔مقررین نے کہاکہ کانگریس آنجہانی گاندھی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھارت کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے گی۔اس موقعہ پرجن دیگرلیڈران نے آنجہانی رہنماکوخراج عقیدت پیش کیاان میںکلدیپ راج ورما، ایس گردرشن سنگھ، کرشن لال گپتا، مہیشور سنگھ، ششی شرما، تھامس کھوکھر، سردارشوبھاسنگھ، ایس منجیت سنگھ جٹ،ندیم شریف نیاز، للیتا شرما، جے سنگھ، پی ایس چوہان، گوربھ چوپڑہ، چوہدری مقبول، جے ایل کول،پنڈت بودھ راج، شوکت علی، سردار سنگھ، پونیت اروڑہ ،کلبوشن شرما، پرشوتم مہرا، ایس پروین سنگھ ، وجے شرما، منموہن شرما، چمیل سنگھ، ٹھاکررچھپال سنگھ، سریش شرما، پدمنی لنگہے ،دیوان چند، راکیش بھگت، دیویت ببلو، سمیراحمد،آشو مہرا، روین دیوی، چوہدری دوارکا، چنچل ڈوگرہ،نگیشور، یدھ ویرسنگھ، پون دیوسنگھ، جوگندر سنگھ، ایس جتندرسنگھ ڈمپا، ایس بلدیوسنگھ پوری، نریندرشرما، گیتاڈوگرہ، پربھاسلاتھیہ، امرت بالی، میناکشی اروڑہ، دیپک کمارودیگران شامل ہیں۔