جموں//سینئرکانگریس لیڈرپی چدمبرم کی جانب سے گذشتہ دنوں جموں وکشمیرکوگریٹرآٹونومی دینے کے بیان پرایک بارپھر شدیدلفاظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔یہاں شیوسیناکارکنان نے پی چدمبرم کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا کے صدراشوک گپتانے کہاہے کہ پی چدمبرم کابیان قابل افسوس اورشرم ناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ماضی میں کی گئی غلطیوں کاملک اورکشمیرکے لوگ آج تک خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ۔انہوں نے کہاکہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبراس طرح کی بیان بازی سے سارے ملک کوگمراہ کررہے ہیں اوران کے اس بیان سے جموں وکشمیرمیں علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جوکہ سراسرملک کے مفادکے منافی اورایک سنگین معاملہ ہے۔اشوک گپتانے کہاکہ جموں کے ایک مشہورسکول جین ہائرسکینڈری سکول جس کاافتتاح اس وقت کے وزیراعظم بخشی غلام محمدنے کیاتھااوراس کی افتتاحی پلیٹ وزیراعظم جموں وکشمیرکے نام سے نصب کی گئی ،کیاسابق مرکزی وزیرداخلہ اس طرح کی آٹونامی کاخواب دیکھ رہے ہیں جس کااپناوزیراعطم ہو۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکواپناالگ پرچم ،آئین اورقوانین ہیں کیامزیدآٹانومی کامقصدالگ وزیراعظم ہے۔