جموں//نائب وزیراعلیٰ کی صدارت میں یہاں ضلع ترقیاتی بورڈ جموں کی میٹنگ کے فیصلوں کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقدہوا۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ نے ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کومقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اوررقومات کے منصفانہ استعمال یقینی بنانے کی حکام کوہدایات جاری کیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجیورنجن نے حاصل کئے گئے نشانہ جات کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے مختص رقومات کا88.40 فیصدحصہ خرچ کیاگیاہے ۔انہوں نے اس ضمن میں ہرشعبہ کی تفصیلات یپیش کیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے افسروں سے کہاکہ وہ ترقیاتی کاموں کاجائزہ اپناروزمرہ کامعمول بنائیں تاکہ معیارکے مطابق بروقت ان کاموں کومکمل کیاجاسکے۔اس دوران میٹنگ میں پی ایچ ای وایرگیشن وسیلاب کنٹرول کے وزیر شام لال چوہدری، وزیرمملکت سیاحت پریاسیٹھی،وائس چیئرمین کسان مشاورتیبورڈ دلجیت سنگھ چب، وائس چیئرمین اوبی سی ویلفیء ربورڈ رچھپال ورما، وائس چیئرمین شیڈولڈکاسٹ مشاورتی بورڈبھوشن لال ڈوگرہ ، ممبرپارلیمنٹ شمشیرسنگھ منہاس، ممبران اسمبلی ست شرما، دویندرسنگھ رانا، کمل اروڑہ،رمیش اروڑہ ،راجیش گپتا، راجیوشرما،گگن بھگت، سکھنندن چوہدری، کرشن لال، چرنجیت سنگھ خالصہ، وکرم رندھاوا، جی ایل رینہ، صوبائی کمشنرایم کے بھنڈاری، آئی جی ایس ڈی سنگھ جموال، ڈپٹی کمشنرجموں کمارراجیورنجن، ڈائریکٹراربن لوکل باڈیز سشماچوہان،کمشنرجے ایم سی رمیش کمار، ڈائریکٹردیہی ترقی آرکے بٹ، چیف انجینئرس پی ڈی ڈی،پی ایچ ای وپی ڈبلیوڈی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔