طالبات کامنی بھارت ٹور مکمل ،واپسی پراستقبال
جموں//آئی آرپی 15ویں بٹالین کی جانب سے ایک ہفتے تک چلنے والے منی بھارت ٹور پروگرام 2017 کاانعقاد کیاگیا۔ریاست جموں کشمیرکے مختلف اضلاع کی طلبات جموں سے امرتسر اور چندی گڑھ ہوتے ہوئے دلی جانے کے بعدواپس جموں لوٹ آئی ہیں۔ یہ ٹور 24سے 30 اکتوبر 2017 تک تھا۔مذکورہ پروگرام میں 75 طالبات نے حصہ لیا۔اس سفر کے دوران ان طالبات نے نامور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ تاریخی جگہوں کابھی دور ہ کیاجن میں واگہ بارڈر،نیک گارڈن، روزگارڈن۔سکھناجھیل ۔چھترسنگھ چڑیاگھر۔لال قلعہ۔ قطب مینار۔انڈیاگیٹ اور راشٹرپتی بھون شامل ہیں۔پولیس کے انسپکٹر جنرل نے جموں میں ان طالبات کاواپسی پر استقبال کیا۔اس موقع پربولتے ہوئے آئی جی پی نے کہاکہ جموں کشمیرپولیس نے دوردرازعلاقوں کے طالب علماں کی مجموعی نشوونما کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیںپلیٹ فار م مہیاکرائے ہیں۔
محکمہ ڈاک کاخصوصی لفافہ جاری کرکے ولبھ بھائی پٹیل کوخراج
جموں//راشٹریہ ایکتادیوس کے سلسلے میں جموں کشمیر پوسٹل سرکل کی جانب سے ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میںجموں کشمیرسرکل کے چیف پوسٹ ماسٹرجنرل سنجیوشرما نے ایک خصوصی لفافہ جاری کیو۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہاکہ محکمہ وقتاً فوقتاً عظیم شخصیات کی خدمات تسلیم کرنے کیلئے خصوصی لفافے جاری کرتاآرہاہے اوراج سردارولبھ بھائی پٹیل کی یادمیں ایک خصوصی لفافہ جاری کیاگیا۔جنہوں نے قوم کے اتحاد کیلئے کام کیا۔اس موقع ہ پرمہمان خصوصی سریش کمارگپتا منیجنگ ڈائریکٹرسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن تھے۔انہوں نے محکمہ کو لفافہ جاری کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی ۔انہاں نے کہاکہ ایساموقعہ ماضی کی حصولیابیاں پر نظردوڑانے کا موقعہ مہیاکرواتے ہیں۔
ڈگری کالج بنی کی نیشادیوی دوڑمیں اول
حافظ قریشی
کٹھوعہ //قومی ایکتا دیوس کے موقع پر کٹھوعہ میںدوڑبرائے اتحادکااہتمام کیاگیاجس میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا ۔دوڑ میں بنی کے پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ڈگری کالج کٹھوعہ کی پارٹ دوم کی نیشا دیوی نے اول مقام حاصل کیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ نے نیشا دیوی کو انعامات سے نوازا ہ اور ایم ایل اے بنی جیون لال نے بھی ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے مبارکبادپیش کی۔
’شعبہ زراعت میں روزگارکے وسیع مواقعے دستیاب‘
ڈائریکٹرزراعت نے مشری والامیں سبزیوں کامعائینہ کیا
جموں//ڈائریکٹرزراعت جموں ایچ کے رازدان نے کاہنہ چک مشری والا میں سبزیوں کی کاشت کاری بیلٹ کادورہ کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹرزراعت ،اے ڈی او جموں بھی ان کے ہمراہ تھے۔سبزیوں کے معائنے کے دوران ڈائریکٹرزراعت نے کہاکہ شعبہ زراعت میں روزگار فراہمی کے اچھے خاصے مواقعے دستیاب ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کواس شعبہ کی جانب راغب ہوناچاہیئے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کوروزگاربھی مل سکے۔
جوائنٹ ڈائریکٹرزراعت لکھن پوریہ سبکدوش
جموں//جوائنٹ ڈائریکٹرزراعت (ایکس ٹینشن ) جموں ایس ایس لکھن پوریہ محکمہ میں 38سال تک اپنی خدمات انجام دینے کے بعدسبکدوش ہوگئے۔ محکمہ نے ان کے اعزازمیں ایک شاندارالوداعی تقریب کاانعقاد کیا۔ڈائریکٹرزراعت جموں ایچ کے رازدان نے لکھن پوریہ کی جانب سے محکمہ میں انجام دی گئی خدمات کوسراہا۔محکمہ کے دیگرحکام نے بھی لکھن پور یہ کی خدمات کوسراہاوراوران کی ریٹائرمنٹ کے بعدکی زندگی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔