بانہال //نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی بی جے پی کی مخلوط سرکار پر گوجروں کو صدیوں کو اپنی رہائش گاہوں سے بے دخل کرنے کا الزام لگایا اور محکمہ جنگلات کی جانب سے ان کو بے دخل کرنے پر فوری طور سے روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔بانہال میںپارٹی کے ضلع صدر سجاد شاہین نے پوگل پرستان سے آئے ہوئے گوجر طبقہ کے نمائندوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طبقہ نہایت ہی مشکل ترین حالات میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ گوجر طبقہ کو ہر شعبہ میں نظر اندز کر رہی ہے۔انہوں نے مخلوط سرکار کو کمزور طبقوں اور دور افتادہ علاقوں کو فراموش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسکی وجہ سے آئے دن انکے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر ان علاقوں میں بیش وقت میں پانی اور بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے وہیں راشن نکی قلت سے انکی پریشانیوں میں اور بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے مشکل ترین علاقوں کے لوگوں کے لئے ایثار دکھانے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر انہوں نے کئی مسائل اُبھارے اور انتظامیہ سے انکو فوری طور حل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے دور دراز علاقوں میں ادویات کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میںبلاک صدر پوگل پرستان ریاض احمد میر، چودھری محمد عبداللہ ،چودھری غلام حُسین، محمد یوسف پوسوال، مولوی عبدالرحمان گوجر ۔چودھری نظام دین،محمد یوسف آملہ اور چودھری محمد منشی بھی شامل تھے۔