سرینگر// سیکریٹری کمشنر خوراک، رسدات اور امور صارفین محمدمعراج الدین خان نے آفیسران کای ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں عوام کو فراہم کی جارہی راشن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر کمشنر موصوف نے ریاستی ومرکزی معاونت والی سکیموں کی من وعن عمل آوری ان سکیموں سے براہ راست فائدہ پہنچے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ کشمیر ڈویژن میںاس وقت 729670کوئنٹل چاول،177230کوئنٹل گیہوں اورایل پی جی کے 261450سیلنڈر،موجود ہیںجب کہ پیٹرول ،ڈیزل اورمٹی کے تیل کا اطمینان بخش سٹاک بھی وادی میںموجود ہے۔جو کہ رواںماہ کے دوران لوگوں تک پہنچایاجائے گا اس موقعہ پر انہوںنے متعلقہ حکام کو فوری طور نئے راشن کارڈ اجرأ کرنے کی ہدایت دی۔