کپوارہ// فورسز نے شمالی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رکھتے ہوئے بدھ کو سرحدی ضلع کپوارہ کے ہائی ہامہ علاقے کا محا صرہ کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ فوج وفورسز نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فورسز نے ہائی ہامہ کپوارہ گائوں کا کریک ڈائون کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کو اطلاع ملی تھی کہ گائوں میں مسلح جنگجوئوں نے پناہ لی ہے اور اسی اطلاع ملنے پر41آر آر ،ایس او جی اور98بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہائی ہامہ کپوارہ گائوں کا بدھ کے روز اچانک محاصر ہ کیا ۔