کنگن// پرائمر ی ہےلتھ سنٹر سونہ مرگ سے منسلک اےمبولےنس گذ شتہ 8 برسوں سے بغےر رجسٹرےشن کے سڑکوں پر رواں دواں ہے جو محکمہ صحت کی غفلت شعاری کا اےک بڑا ثبوت ہے۔ پی ایچ سی سونہ مرگ کیلئے یہ ایمبولنس زیر عارضی نمبر MK-E-4487چار برس قبل مرےضوں کو لانے اور لے جانے کےلئے منظور ہو ئی تھی لےکن ستم ظرےفی ےہ ہے کہ اس اےمبولےنس کی باقاعدہ رجسٹریشن آ ج تک نہیں کی گئی اور تب سے یہ اےمبولےنس بغےر کسی رجسٹر ےشن نمبر کے سڑکوں پر دوڑ تی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل چار برس تک ےہ اےمبولنس پرائمری ہےلتھ سنٹر بابا نگری وانگت مےں چل رہی تھی اور اب گذشتہ چار برس سے پرائمری ہےلتھ سنٹر سونہ مرگ مےں چل رہی ہے۔ محکمہ صحت کے اندرونی ذرائع نے بتاےا کہ چار مرتبہ محکمہ سے استدعا کی گئی کہ اےمبولےنس کی رجسٹرےشن کی جائے لےکن اس معاملے کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔ ادھر موٹر وہےکل ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتاےا کہ اسپتا لوں سے منسلک اےمبولےنس گاڑےوں مےںہروقت مرےض اور مےڈےکل اسٹا ف سوار ہو تے ہےں اوراگر خدا نخواستہ ےہ گاڑی کبھی حادثہ کا شکا ر ہو تی ہے تو حا دثہ مےںمرنے والوں اور ز خمےوں کو کوئی بھی انشورنس اور دےگر مالی معا ونت نہےں مل سکتی ہے بلکہ اس کےلئے محکمہ صحت ہی قانونی شکنجے مےں آ سکتا ہے۔