سرینگر //مائیکرو ، سمال ا ینڈ میڈیم انٹر پرائنز ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ سرینگر نے ایس ایس ایم کالج اور انجینئرنگ کے بزنس سکول کے اشتراک سے ایک روزہ انڈسٹریل موٹیویشن کمپین کا آغاز بدھ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایس ایم ای سہیل علاقہ بند، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی آئی سی سرینگر شیخ شہنواز اور ایم ڈی رحیم موٹرز عبدالحمید بٹ نے مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تمام مقررین پر کہا کہ سمال ، میڈیم اور مائیکرو انٹرپرائز کو بڑھاوا دینے سے ہی ریاست میں بے روز گاری کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر ایم ڈی رحیم موٹرز عبداحمید نے اپنی کامیابیوں اور مشکلات کے بارے میں تفصیلات دیںجو انہوں نے اپنے دور میں پیش آئیں۔ پروفیسر این ائے شاہ پرنسپل ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے افتتاحی خطبہ دیا جبکہ رجسٹرار این اے شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔