بھدراہ//بھدرواہ کے ایڈیشنل ضلع کے لئے دائرہ اختیار کی نشاندہی کرنے اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار کی حصولیابیوں کا شمار کرنے کے لئے پی ڈی پی بھدرواہ یونٹ نے پارٹی اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا تحسین ادا کرنے کے لئے ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری محبوب اقبال نے کہا کہ اس سے قبل سابقہ سرکاروں نے بھدرواہ کو فراموش کیا تھا جسکی وجہ سے ضلع کے عوام کا سیاست سے اعتماد ہی اُٹھ گیا تھا۔لیکن موجودہ سرکار نے بھدرواہ کے خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بھدرواہ کو ایڈیشنل ضلع کا درجہ دیا جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لیڈران علاقائی منافرت کا کام کرتے تھے جسکی وجہ سے لوگوں میں بد ظنی پیدا ہوگئی تھی۔انہوںنے کہا کہ منتخب امید وار ہمیشہ سے ی بھدرواہ اور بھلیسہ کے درمیان خلیج پید کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوںنے عوام کو ایسے موقعہ پرست لیڈروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھدرواہ میں سڑکوں کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی ۔انہوںنے بھدرواہ میں سات برس شروع کی گئی سڑکوں کو مکمل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔میٹنگ میں ضلع صدر یوتھ ونگ سجاد میر، زونل صدر ٹھاکور یدھ ویر سنگھ، زونل جنرل سیکرٹری ارشاد لاوے، کے کے کوتوال ،چمن لعل گپتا،شوکت ملک، ادریس ملک، تحسین دیو ،شہزاد میر ،ماجد بشیربٹ اور غلام رسول نے بھی شرکت کی۔