جموں//نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یوآئی) کے جنرل سیکریٹری نے جموں یونیورسٹی انتظامیہ پر طلباء کی آوازدبانے کاالزام عائدکیاہے۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این ایس یوآئی کے ریاستی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ جموں یونیورسٹی انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کوبروئے کارلاکر طلباء کی آوازکودباناچاہتی ہے جوکہ نہایت ہی بدقسمتی کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی انتظامیہ نے بغیرکسی جوازکے طلباء کے خلاف وجہ بتائونوٹس جاری کیاہے جوکہ یونیورسٹی کی روایات اورضابطے کے سراسرمنافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرناانصافی کے خلاف آوازاٹھاناغلط ہے تووہ یہ غلطی باربارکریں گے ۔جنرل سیکریٹری نے وزیراعلیٰ اورچانسلرسے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے معاملوں کاسنجیدہ نوٹس لیں جہاں طلباء بے چینی کے ماحول میں ہیں۔کیونکہ طلباء کواپنے جائز مطالبات کے حق میں آوازاُٹھانے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔سنی پریہار،نشانت گپتااوروکاس بڈھاریابھی پریس کانفرنس میں موجودتھے۔