ڈوڈہ//جموں وکشمیر سخاوت سینٹر کے بھدرواہ یونٹ کی ایک ٹیم نے جمعرات کو سینٹر کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن وانی کی قیادت میں بھلیسہ کے گواڑی،گندو اور بٹیاس علاقوں کا دورہ کر کے غریب،یتیم اور نادار طلباء کو قابلیت کی بنیاد پر انعامات اور وضائف تقسیم کئے۔ سینٹر کے ضلعی جنرل سیکریٹری عاشق علی،عنایت اللہ قاضی اور عبد الحق بھی دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔اس دوران گندو،گواڑی اور بٹیاس میں مختصر تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور32 مستحق طلباء و طالبات کوMCMاسکالر شپ اسکیم کے تحت تین تین ہزار روپے کے چیک پیش کر کے کل96,000روپے کی رقم تقسیم کی۔گندو میں منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول گندو کے پرنسپل بطورِ مہمانِ خصوصی اور زیڈ ای او گندو بطورِمہمانِ اعزازی موجود تھے جب کہ بٹیاس میں منعقدہ تقریب ریٹائرڈ ٹیچر الحاج غلام حسین بٹ اور گواڑی میں ایجوکیشنل سوسائٹی بھلیسہ کے چیئرمین محمد ایوب زرگر کی صدارت میں منعقد کی گئیں۔ان مواقع پر ضلعی ایڈمنسٹریٹر سخاوت سینٹر عبدالرحمن وانی نے کہا کہ جموں کشمیر سخاوت سینٹر کا قیام 2009ء میں لایا گیا تھا جس کا مقصد معاشرے کے کمزور نادار اور بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ،یتیموں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا انتظام کرنا،غریب و نادار طبقوں کے قابل و ذہین طلباء کے لئے تعلیمی وظائف فراہم کرنا،ضرورت مند افرد کو خود کفیل بنانے کے لئے صنعت و حرفت کے مراکز قائم کرنا، سماج کے کمزور ترین افراد کی طبی سہولیات کے لئے جدید سہولیات سے لیس اسپتال قائم کرنا اورغریب لڑکیوں کے لئے شادی کے مناسب اخراجات مہیا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ MCMاسکالر شپ اسکیم کے تحت منعقدہ مسابقاتی امتحان میں کل ملا کر375طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا جن میں سے 72طلباء و طالبات کو کامیاب قرار دیا گیا اور اُنہیں MCMاسکالر شپ فراہم کیا گیا نیز گیارہویں جماعت کے گیارہ اور بارہویں جماعت کے چھ طلباء و طالبات کو امتیازی نمبرات حاصل کرنے کی بنیاد پر وضائف فراہم کئے گئے۔اس طرح88طلباء و طالبات میں کل ملا کر2.55لاکھ فروپے کی رقسم تقسیم کی گئی۔50مستحق ترین یتیم طلباء و طالبات میں85,000روپے اور ODPاورESPاسکیموں کے تحت پانچ طلباء و طالبات میں22,800روپے کے وضائف تقسیم کئے گئے۔20رورت مند وں کو55,500روپے اور بیوہ خواتین اور ضعیف العمر ضرورت مند بزرگوں کل ملا کر57,000روپے اورچھ یتیم بچیوں کی شادی کے لئے 33,000روپے کی امداد فراہم کی گئی۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سخاوت سینٹر کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ وہ زیادہ وسعت کے ساتھ اس کارِ خیر کا انجام دے سکے۔