کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کا تیسرا دن

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// ٹیگور ہال میں جاری کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے تیسرے روز کل کشمیری فلم سازوں کی طرف سے بنائی گئی فلمیں دکھائی گئیں ۔جن فلموں کی نمایش ہوئی ان میںمشتاق احمد بالا کی قدیم فن تعمیر پر مبنی30منٹ کی فلم ،ثنا ارشاد متو کی 12منٹ کی فلم جھیل کا شہر ،ماجد امتیاز کی متنازعہ خطہ کے بچے اور مشتاق الامین کی بنگری بازار شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ارسن ویلز کی انگریزی فلم ’Citizen Kane‘ کی نمایش ہوئی ۔فیسٹول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ذرایع ابلاغ کے طلاب علموںاور فلم شایقین کیلئے ورکشاپ بھی منعقد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بچوں  جس دوران نامور بالی وڈ فلم ساز ان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔فیسٹول کے دائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے کہا کہ سامعین کی طرف سے فیسٹول کی کافی سراہناہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنیچر کو بچوں کی کچھ خاص فلمیں دکھائی جائیں گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کا انعقاد ایکٹرس کریٹیو تھیٹر(اے سی ٹی) کی جانب سے ہورہا ہے جو5نومبر تک جاری رہے گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *