آسیہ نقاش کالل دید ہسپتال کا تفصیلی دورہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقا ش نے لل دید ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوفہ نے اس دوران وہاں ادویات کی سپلائی ، خون کی دستیابی ، بجلی اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے وہاں مریضوں کے ساتھ بات چیت کی دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔موصوفہ نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھیں ۔انہیں جانکاری دی گئی کہ 7.16کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہی ایل ڈی سرائے پر کام شد و مد سے جاری ہے جس میں 60کمروں کی گنجائش ہوگی اور وہاں تیمارداروں کے لئے اقامتی سہولیات دستیاب ہوں گی۔آسیہ نقاش نے کہا کہ حکومت طبی سہولیات کو دوام بخشنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی راحت رسانی ہوسکے۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایل ڈی ہسپتال اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *