سرینگر//ریاست میں ادب کے فروغ کے لئے کام کر رہا فکشن رائٹرس گلڈ آج گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ الہٰی باغ بژھ پورہ کے اشتراک سے تخلیقی ادب پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کر رہا ہے۔ ورکشاپ کی صدارت معروف اُردو ادیب نور شاہ کر رہے ہیں جبکہ نوجوان انگریزی ناول نگارشہناز بشیر ’’ مختصر افسانے کے پہلو‘‘ کے عنوان پر خطبہ دینگے۔