بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے بدنام زمانہ ایک منشیات اسمگلر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدلمجید میر عرف مجنون ساکنہ بارہمولہ کو منشیات اسمگلنگ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ۔پولیس کا کہناہے کہ یہ کارروائی 1988(جے اینڈ کے ُی آئی ٹی این ڈی پی ایس اے) کے حوالے سے صوبائی کمشنر کشمیر کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے مطابق صوبائی کمشنر نے ہدایت جاری کرکھی ہے جوکوئی بھی شخص منشیات کے دھندے میں ملوث پایا جائے گا اُس کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا جائے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ سمگلر کو غیر قانونی طور پر شراب اور منشیات کی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا اور یہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے ۔