سرینگر//آر پار حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعدراولاکوٹ ۔چکنداباغ پوائنٹ سے119تک معطل رہنے والی دوطرفہ تجارت اور آمدورفت اگلے ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ منقسم جموں وکشمیر کے آر پار حکام کے درمیان کامےاب مذاکرات کے بعدلائن آف کنٹرول پر ہو نے والی گولہ باری سے معطل تےتری نوٹ۔ چکاں دا باغ تجارت اور بس سروس آئندہ ہفتے سے بحال کر نے کا فےصلہ لیا ۔ لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی گولہ باری کے باعث تےتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے آر پار کے درمےان چلنے والی بس اور ٹرک سروس کو 8 جولائی کے روز سے معطل کر دےا گےا تھا۔119دن تک دو طرفہ تجارت اور سفر کی معطلی کے بعد جمعہ کے روز آر پار حکام کے حکام کے درمےان لائن آف کنٹرول تےتری نوٹ چکاں دا باغ زےرو پوائنٹ پر تقرےبا ڈےڑھ گھنٹہ تک مذاکرات جاری رہے۔ مذاکرات مےں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی نمائندگی ٹرےول اےنڈ ٹرےڈ اٹھارٹی کے ڈائرےکٹر کر نل (ر) محمد شاہد ،ٹی اےف او مےجر (ر) محمد نعےم ،انٹرا کشمےر ٹرےڈ ےونےن تےتری نوٹ کے صدر سردار کاظےم ،جنرل سےکرٹری سردار انصار اور جموںو کشمےر کی نمائندگی کسٹوڈےن پو نچھ تنوےر احمد ،ٹی اےف او چکاں دا باغ ترےپال سنگھ،ڈی اےس پی پو نچھ طفےل مےرنے کی۔ مذاکرات مےں دو نوں اطراف کے حکام نے 119روز سے معطل تےتری نوٹ چکاں دا باغ بس سروس آئندہ ہفتے پےر کے روز6نو مبر اور ٹرک سروس 7نو مبر سے بحال کر نے کا فےصلہ کےا ہے۔ دونوں اطراف کے حکام کے اس فےصلہ کے بعد آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں اور تجارت کر نے والے تاجروں نے فےصلہ کا خےر مقدم کےا ہے۔ انٹرا کشمےر ٹرےڈ ےونےن تےتری نوٹ کے صدر سردار کاظےم ،جنرل سےکرٹری سردار انصار،مرزا شکےل ،سردار وحےد انور اور دےگر نے دو طرفہ تجارت اور ٹرےول کی بحالی مےں اہم کردار ادا کر نے پر ڈائرےکٹر ٹرےول اےنڈ ٹرےڈ اتھارٹی آزاد کشمےر کرنل (ر) محمد شاہد کا شکرےہ ادا کرتے ہو ئے انھےں زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا ہے۔ جموں و کشمےر جوائنٹ چےمبر آف کا مرس اےنڈ انڈسٹری کے سابق سےکرٹری اطلاعات اعجاز احمد مےرنے119روز بعد تجارت اور ٹرےول کی بحالی کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تےتری نوٹ ،چکاں دا باغ ،چکوٹھی اوراوڑی کراسنگ پوائنٹ سے ہو نے والی ٹرےڈ اور ٹرےول امن کی علامت ہےں ۔دونوں کراسنگ پوائنٹ پر پاک بھارت حکومتےں مزےد سہولےات کے ساتھ آر پار سفر کر نے والے مسافروں اور تاجروں کو تجارت کر نے کے لےے آسانےاں پےدا کرےںتاکہ دونوں اطراف کے عوام کے درمےان رشتے مزےد مضبو ط ہوں۔