اسلامک یونیورسٹی کی بس کو حادثہ،5طلبہ زخمی
سرینگر//(کشمیروائر)//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ایک بس کوحادثہ پیش آنے کی وجہ سے پانچ طالبعلم زخمی ہوئے ہےں۔کوئل کے مقام پر یہ بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے پانچ طالب علموں کو چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق زخمی طالب علموں کو فوری طور اسپتال لیجایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے بعد رخصت کیا گیا۔یہ بس کوئل سے اونتی پورہ جارہی تھی۔پولیس نے اس سلسلے میں موقعہ پر پہنچ کر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
بنک کھاتوں اور ٹیلی فون نمبرات میں آدھارکااندراج
31دسمبر اور 28فروری 2018آخری تاریخ
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کی لازمیت پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ تمام بینک اکاو¿نٹس کو 31 دسمبر 2017 تک لنک کیا جائے۔فون کو آدھار سے منسلک کرنے کی آخری تاریخ 6فروری 2018 ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ تمام کمپنیوں اور بینکوں کو اپنے صارفین کو آخری تاریخ بتانی چاہئے۔ اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہیں مرکز نے کورٹ سے کہا ہے کہ ابھی اس پر آخری فیصلہ بھی لینا ہے، ہم آخری تاریخ 31 مارچ تک بڑھا سکتے ہیں۔ حکومت نے کئی سرکاری اسکیموں کےلئے آدھار کارڈ کو لازمی کر دیا ہے۔ مرکز نے سب سے پوچھا تھا کہ وہ اپنے بینک اکاو¿نٹس اور موبائل نمبروں کوآدھار سے لنک کریں۔ تاہم، مرکز کے فیصلے کے بارے میں سوالات سخت ہوگئے ہیں۔حال ہی میں کرنل میتھیو تھامس نے کورٹ میں عرضی دائر کی ہے کہ بایومیٹرک نظام کی کئی بار گڑبڑ سامنے آئی ہیں۔ لہذا، اس پر اعتبار شک کے دائرہ میں ہے۔ ساتھ ہی ہر شہری سہولت اور بنیادی حقوق کے چلتے اس کو لازمی طور پر جائز کرنا ضروری نہیں ہے۔
بانڈی پورہ اور بڈگام میں شراب اورفکی ضبط
۔2غیرریاستی شہریوں سمیت3گرفتار
سرینگر//بانڈی پورہ پولیس تھانہ ارگام سے وابستہ پارٹی نے گنڈ دچھنہ کے نزدیک ناکہ کے دوران ایک مسافر بس سے معراج الدین بٹ ساکن بانڈی پورہ کی تحویل سے شراب کی 13بوتلیںضبط کیں ۔پولیس نے مذکورہ شہری کو گرفتار کر کے ایف آئی آر زیر نمبر31/17درج کرلیا۔ اس دوران بڈگام میں پولیس نے جوگی گوڈستو کے نزدیک چھاپہ مارکر 2ڈرگ اسمگلروں رام سوروپ ولد حاکم سنگھ ساکن رائے پور پنجاب اور دیلیر سنگھ ولد ناتھ سنگھ ساکن شانت پور پنجاب کی تحویل سے 2بیگ فکی (خشخاش پوست ) تقربیاََ 15 کلو گرام ضبط کر لی ۔پولیس نے کیس زیر نمبر253/17داج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
کپوارہ میں گاڑیوںکی چیکنگ
۔6500روپے جرمانہ وصول
اشرف چرا غ
کپوارہ//ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کپوارہ نے اسسٹنٹ رو ڈ ٹرانسپورٹ آفیسر مختار احمد صوفی کی قیادت میں کپوارہ کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر مسافر گا ڑیو ں کے علاوہ نجی اور سکولی گا ڑیو ں کی چکینگ کی جس کے دوران 2درجن سے زائد گا ڑیو ں کا چالان کیا گیا اور 6500روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔
سامبورہ میں جاں بحق جنگجو کوعقیدت کا خراج
سرینگر//دختران ملت اور پیپلز فریڈم لیگ نے سامبورہ پلوامہ میں فورسز کے ساتھ جھڑے میں مارے گئے عسکریت پسند کو خراج عقیدت ادا کیاہے۔ دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ جنگجو نے لڑتے لڑتے اپنی جان کی قربانی پیش کی اور آل آوٹ یا دیگر آپریشنوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ ادھر پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے کہا کہ ناقابل فراموش قربانیاں ہماری تحریک کا وہ قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہے جس کو قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی اور جس کی حفاظت کرنا کشمیری عوام کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
بڈگام میں 17غیر حاضر ملازمین معطل
بڈگام//ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 17ملازمین کو مطلع کیا۔ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی بڈگام محمدفاروق ڈار نے ڈی ڈی سی آفس کمپلیکس میں قائم دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران وہاں 17ملازمین غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ۔
گاہکوں کو غیر معیاری اشیاء کی فراہمی
گلمرگ میں 2ہوٹلوں پر جرمانہ عائد
بارہمولہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے گلمرگ میںدومعروف ہوٹلوں پر وہاں آنے والے گاہکوں کو غیر معیاری خوردنی اشیأ فراہم کرنے کی پاداش میں 40ہزار اور20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔آفیسران کی ایک ٹیم نے متعلقہ فوڈسیفٹی آفیسر کی قیادت میں ان دونوں ہوٹلوں کامعائنہ کیا جس دوران یہ پایا گیا کہ ان ہوٹلوں سے لوگوں کو غیر معیاری اورمضر رسان خوردنی اشیأ فراہم کی جارہی ہیںجس کے بعد یہ معاملہ اے ڈی سی کی نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کیا۔
بجبہارہ میں 16نومبر کو لوک عدالت
اننت ناگ//بیجبہارہ کے عدالتی احاطے میں چیرپرسن تحصیل لیگل سروسز کمیٹی/سب جج بیجبہاڑہ کی صدارت میں 16نومبر کو ایک لوک عدالت کا انعقاد ہورہا ہے۔ایسے تمام خواہش مند افراد،جو کہ اس لوک عدالت میں باہمی افہام وتفہیم سے معاملات نمٹانے کے خواہاں ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15نومبر2017ء تک چیرمین تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی/ سب جج سے دفتری اوقات کے دوران رابطہ قائم کریں۔مذکورہ لوک عدالت میں بجلی،معمولی جرائم،خاندانی تنازعات ،جائیداد اورلیبر معاملات افہام وتفہیم سے نمٹائے جائیںگے۔
آغا سید مہدی کی برسی پر نیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ممتاز عالم دین آغا سید مہدی کے یوم وصال پر خراج عقیدت ادا کیاہے۔ انہوں نے اپنے خراج عقیدت کے پیش پیغام میں کہا کہ موصوف ایک ایسے عالم دین تھے جن کا عمل ان کے علم اور تقویٰ پر قوی تھا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف زندگی کے ہر شعبوں میں شریعت اسلامی کی بادستی کے متمنی تھے اور یہی ان کے اسلاف کا مشن تھا۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ موصوف نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کے مشن کی آبیاری کی۔
میجر پرشوتم کو برسی ، بادامی گاغ میں تقریب
سرینگر//1999میں جنگجوئوں کے ہاتھوں مارے گئے میجر پی پرشوتم اور دیگر 5اہلکاروں کوفوج نے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ فوج کی جانب سے بادامی باغ سرینگر میں میجر پرشوتم اور اُن کے ساتھوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران فوج کے تمام اعلیٰ افسران نے میجر سمیت دیگر پانچ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔فوجی ترجمان نے پریس بیان میں کہا کہ میجر پرشوتم پبلک ریلیشن افسر کے عہدے پر تعینات تھے جب اُن کے دفترپر جنگجوئوں نے 3نومبر 1999کو حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ میڈیا کے نمائندوں کو بچانے کیلئے میجر پرشوتم اور پانچ دیگر اہلکاروں نے حملہ آوروں کے ساتھ آمنے سامنے مقابلہ کیا کیونکہ اُس وقت کچھ میڈیا کے افراد پی آر او آفس بادامی باغ میں موجود تھے۔