گول // ضلع رام بن کے گول میں ایک تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں وادی کشمیر اور چناب ویلی کے سرکردہ کشمیری شعرا و ادبا نے حصہ لیا ۔
اجلاس کی صدرات معروف کشمیری شاعر و ادیب اور کنونئر کشمیری ساہتیہ اکادمی پروفیسر محمد زماں آزردہ نے کی جبکہ نظامت کے فرایض وادی چناب کے جواں سال کشمیری شاعر شبیر حسین شبیر نے انجام دیئے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جموں کے تمام کشمیری علاقوں کے تمام سکولوں اور کالجوں میں کشمیری مضمون معتارف کرایا جائے۔ اس موقع پر اسیر کشتواڑی ، منشور بانہالی ، ڈاکٹر شفقت ، الطاف عنایت گل ، یونس وحید، علی احسن ، محمد شفیع جرال ، فانی ایاز ، امیتاز نائیک ، اے جی منہاس ، محمد عارف ، فیروز زوہد ، رحمت، نوشاد احمد ، بال کرشن رینکو ، ہاجرہ پرواز ، سائمہ وانی اور شاہینہ پروین موجود تھے ۔