پونچھ//پونچھ راولاکوٹ ٹریڈایسوسی ایشن چکاں داباغ نے تجارت کی بحالی پرحکومت کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پونچھ راولاکوٹ بس سروس اور تجارت چار ماہ سے بند تھی جس کی وجہ سے تاجر اور وہ لوگ جن کے روابط ایک بار پھر سے کٹ گئے تھے پریشان تھے ۔اس سلسلے میں دو طرفہ انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر بس سروس اور تجارت کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پونچھ راولاکوٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے تاجروں نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹریڈ یونین کے صدر عبدالرزاق خاکی کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جہاں پونچھ کے تاجروں نے ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے بند ہونے سے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہاتھا۔ سماجی کارکن اور تجارتی ایسوسی ایشن کے رکن امتیاز ساریہ نے کہا کہ اس تجارت نے پونچھ ضلع کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں. انہوں نے کہا جب سے تجارت اور بس سروس بند ہوئی ہے تب سے سینکڑوں لوگ جو اس تجارت کے ساتھ جڑے ہیں ایک بار پھر سے بے روزگار ہو گئے. انہوں نے کیا اس سلسلے میں تاجروں نے وزیر اعلی، ڈویژنل کمشنر اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ فیصلے پر غور کریں۔انہوں نے کہاکہ اب جب تجارت دوبارہ شروع ہو رہی ہے، ہم نوجوانوں کی زیادہ شمولیت کے ساتھ ہموار کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ صدر پوچ راولاریو ٹرنرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سردار کرشن سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر اعلی، ڈویزنل کمشنر، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور بھارتیہ آرمی کے بہت شکر گزار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ دونوں حکومتوں کے اعتماد کو فروغ میں اضافہ کا باغث ہو گا وہ یہی امید کرتے ہیں۔خیرمقدم کرنے والوں میںمحمد امین ماگرے، حاجی محکم، شاہد احمد نایک، انیل فول ، نیشو گپتا، ہپپال سنگھ، دلجیت سنگھ، جھیلیر خان، محمد صادق سلفی، محمد عزیز، ریکو دتہ، حاجی غلام محمد، سنجیدہ کماروغیرہ شامل ہیں۔