ڈورو//کپرن ویری ناگ میں آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں ۔ویری ناگ کے پہاڑی علاقہ ہنگی پورہ کپرن میں سنیچر کی شام کو رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی ،جس نے آناًفاناََکئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔پہاڑی علاقہ اور فائر سروس سہولیات نہ ہونے کے سبب محمد شفیع بومڈا،میر باز چہاڑ کے تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے ہیں ۔جبکہ کہی کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ تحصیل صدر مقام سے 25کلومیٹر دور ہے اورانہوں نے کئی بار علاقے میں فائر اسٹیشن قائم کر نے کی مانگ کی تھی لیکن کوئی داد رسی نہ ہوئی۔انہوں نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر علاقہ میںفائر اسٹیشن قائم کیا جائے۔