چنئی// تمل ناڈو کے چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں موسلادھار بارش سے زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک بارہ افراد کی موت ہوچکی ہے وہیں بتایا جارہا ہے کہ چنئی میں بارہ دن میں ہوئی بارش پورے مانسون میں شمال مشرق میں ہونے والی بارش کا تین چوتھائی ہے۔تیز بارش نے چنئی کے میلاپور ، فورشور اسٹیٹ اور تانبرم ، کرومپیٹ اور پلورم کے جنوبی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سرکار کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ چنئی میں ایک سو پانچ امدادی خیمے لگائے گئے ہیں۔چنئی میں موسلادھار بارش سے زندگی مفلوج ، اب تک 12 افراد کی موت ، 8 دنوں سے لوگ بے حالادھر تمل ناڈو میں بارش کی صورتحال سے صحیح طریقہ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کی زد میں آئے وزیراعلی پلانی سوامی نے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم اور سینئر افسراں کے ساتھ کچھ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امدادی کیمپوں میں موجود متاثرین میں کھانے کے پیکٹ ، دھوتی ، ساڑی ، چادر اور چٹائی تقسیم کی۔