اسلام آباد// پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر ا?صف علی زرداری کسیاور کو خوش کرنے کے لئے بد زبانی کررہے ہیں۔نوازشریف نے کل احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے کہا، "اب وقت ا?گیا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو کسی بھی فرد کو خوش کرنے کے بجائے متحد ہو جانا چاہئے۔"انہوں نے کہا، " میں نے اپنے اقتدار کے دوران ا?زاد عدلیہ کی پرزور حمایت کی اور ان ججوں کے خلاف تھا جوفوجی حکمرانوں کا استقبال پھولوںکے گلدستوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔"ان سے جب پوچھا گیا کہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے ان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کونسل میں کھل کرکئے جانے کی سفارش کی ہے، نواز شریف نے کہا کہ "کچھ بھی راز نہیں رہنا چاہئے اور جب ملک میں تمام معاملات پر کھل کر بحث کی جائے گی تو ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔اگر ایک مرتبہ ایسی شروعات ہوجئاے تو پھر اس سمت میں ترقی کوکوئی روک نہیں سکتا۔ "پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف 26 ستمبر کو اسلام ا?باد میں ایک نیوز کانفرنس میں بولتے ہوئے۔ مخالفین کے ساتھ تنازعات سے متعلق ان کی پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، "کیا ہر وقت ہم ہی لوگوں سے ٹکراتے رہتے ہیں اور کوئی ہم سے نہیں ٹکراتا ہے۔" اس معاملے کی سماعت چھ ماہ کے اندر پوری ہونے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہیہ سمجھ میں نہیں ا?تا کہ اس مختصر مدت میں تحقیقات کو مکمل کرکے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔خاندان میں کسی طرح کے تنازع سے متعلق کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور بعض بیرونی افراد ان کے خاندان میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔