نئی دہلی//حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لئے ضروری دستاویزوں میں ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریذیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو بھی شامل کرلیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر اب تک قانونی دستاویزوں کے علاوہ پاسپورٹ بنانے کے لئے ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ بھی قانونی حیثیت کا حامل ہوگا۔اس کے ساتھ مرکز یا ریاستی حکومت کے ملازمین کے لئے سرکاری رہائش گاہ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کا کام کرے گا۔ اس کے علاوہ ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر قانونی دستاویزوں کی فہرست میں سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ یا سروس بک میں پتے والے صفحے کی تصدیق شدہ کاپی بھی شامل کی گئی ہے ۔اسے کسی گزیٹیڈافسر سے اٹیسٹ کرانا ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن 30اکتوبر سے ہی جاری ہوچکی ہے ۔یو این آئی