بے روزگار آئی ایس ایم ڈاکٹروں کا پریس کالونی میں احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر // بے روزگار آئی ایس ایم( آیوش) ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اتوار کو پر یس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے رہبر تعلیم اور رہبرزراعت کے طرز پر ہی شعبہ صحت میں بھی رہبر صحت اسکیم کے تحت نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے دعوے سراب ثابت ہوئے۔ بے روز گار آئی ایس ایم ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہردیپ سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے کئی بار وادی کے بے روز گار ڈاکٹروں کیلئے رہبر صحت شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم اسکے باﺅجود بھی اسکیم کو شروع کرنے کاکوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آئی ایس ایم کی پڑھائی کرنے والے کئی ڈاکٹر عمر کی اوپری حد کو پاکر کرنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں تاہم اسکے باﺅجود بھی بے روز گار بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر ہردیپ سنگھ نے کہا کہ 1500ڈاکٹر تربیت حاصل کرنے کے باﺅجود بھی بے روز گار بیٹھے ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر صحت کو کئی بار یاداشت پیش کی گئیں تاہم ابتک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *