سرےنگر//وادی مےں بلند پاےہ ولی حضرت شیخ بابا علی والیؒ (ترکستانی ) کا 438واں عرس عقےدت واحترام کے ساتھ مناےا گےا ۔اِس سلسلے مےںآستان عالےہ واقع درصحن پاک تارےخی خانقاہ معلی حضرت شاہ ہمدانؒ مےں قرآن خوانی ،کلمات ، ختمات المعظمات ، درود ازکار کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا جس مےں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقےدتمندوں نے شرکت کی جبکہ خدامانِ زیارت بقعہ عالیہ کے امام و خطیب نے اس روح پرور مجلس کی پیشوائی کی۔ مقررین نے حضرت شیخ بابا علی والیؒ کی تاریخ ساز اسلامی کارناموں اور حضرت شاہ ہمدانؒ کے مشن کی آبیاری پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب کی پیشوائی امام بقعہ عالیہ حاجی غلام محمد ہمدانی نے .کی