سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن نے چیف فائنانس اور نٹی پورہ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر معراج الدین خان کی چاچی جان کی وفات پر گہرے رنج کااظہار کرتے ہوئے متوفیہ کے حق میں مغفرت کی دعا کی ہے ۔اس سلسلے میں فیڈریشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد زیرقیادت صدر بشیر احمد راتھر سوگواران کے گھر واقع بیگ محلہ آلوچی باغ گیا جہاں انہوں نے معراج الدین خان اور دیگر سوگواران کے ساتھ تعزیت کااظاہر کیا۔تعزیتی وفد میں شامل ممبران نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی جبکہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔