ریاسی//ٹریپل اے پر فارمنگ آرٹس ریاسی نے ضلع انتظامیہ اور سلال پاور سٹیشن کے اشتراک سے دو روزہ روائتی تمدنی میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جو آج اختتام پذیر ہو گیا۔میلے کا انعقاد کا مقصد مقامی تمدن کو اجاگر کرنا تھا۔میلے کے دوسرے روز بھری سنگھ اوربھو ماگ پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا لوک ناچ،راج کمار و کھاپوتا پارٹی کا گیترو،کھجور سنگھ اور پنجار پارٹی کے ڈوگری گیت ،اس کے علاوہ دیگر کلا کاروں نے کشمیری روف اور لداخی رقص بھی پیش کیا۔ڈوگری فلم’’ گیٹیاں‘‘ کے نامور اداکار تنویر ڈار جو کہ اس موقعہ پر موجود تھے نے اس ڈوگری فلم کے ڈائیلاگ بول کر سامعین کو محظوظ کیا۔ایس ایس پی ریاسی طاہر بٹ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ اے ایس پی وریندر سنگھ ،ضلع انفارمیشن آفیسر راجندر سنگھ ،پی ڈی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکیٹو انجینئرزٹھاکر داس اور ہیم راج ،ڈی ایس پی اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔