جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرو ل کے وزیر شیام لال چودھری نے آج کہا کہ حکومت نے دیہی و سرحدی علاقوں کو سڑک رابطوں کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیر نے نانووالی سے میگو والی تک 41لاکھ روپے کی لاگت سے تین کلومیٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کے کام کی شروعات کی۔ریاست میں سڑک رابطوں کا جال بچھانے کا عزم دہراتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت ہر ضلع تحصیل اور بلاک سطحوں پر مختلف سکیموں کے تحت سڑکیں تعمیر کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔وزیر نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ آگے آکر حکومت کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کا فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی اقتصادی حالات بہتر ہوسکے۔