سرینگر//ملّت اسلامیہ کے داعی حق اور مُحبب انسانیت حکیم الامّت علامہ اقبالؒ کی ولادت کے سلسلے میں دُنیا وجہاں بالخصوص پاک و ہند میں تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ ہفتہ عشرہ تک جاری رہتا ہے۔ اس حوالے سے تحریک حریت جموں کشمیرحسبِ روایت 9؍نومبر 2017ء جمعرات 10:30بجے حیدرپورہ سرینگر میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’اقبالؒ۔۔۔۔۔ داعی حق، مُحب انسانیت‘‘ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ سمینار میں کئی ماہر اقبالیات اور دینی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ صدارت کے فرائض تحریک حریت چیرمین سید علی گیلانی انجام دیں گے۔ تحریک حریت جموں کشمیر نے اس سلسلے میں اقبال شناس لوگوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔