سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تنظیم ، تحریک اور میرواعظ خاندان کے ایک دیرینہ محب اور ہمسایہ خاص اور تنظیم کے فعال اور سرگرم رکن محمد صدیق ہزار کے چچا غلام احمد ہزار ساکنہ راجوری کدل حال ۹۰ فٹ احمد نگر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان خاص طور پر مرحوم کے اہل خانہ سمیت محمد صدیق ہزار کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔ میرواعظ نے مرحوم غلام محمد ہزار اور ان کے خانوادہ کے دیگر سرکردہ افراد کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہزار خاندان روز اول سے میرواعظ خاندان کے ساتھ دینی، مذہبی ، سماجی اور سیاسی اعتبار سے جڑا ہوا ہے اور اس خاندان کے بزرگوں نے تحریک حریت کشمیر کے بانی مہاجر ملت میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق ؒ اور اب تنظیم کی موجودہ قیادت کے ساتھ وا بستہ رہ کر تحریکی ، تنظیمی اور دینی و دعوتی پروگراموںکو آگے بڑھانے میں سرگرم کردار ادا کیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔