سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر معراج الدین نے کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول میں یونیورسٹی کے طلباء کو ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔ ٹیگور ہال میں کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے دوران سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے وابستہ طلباء کی طرف سے بنائی گئی 2مختصرفلمیں دکھائی گئیں۔فیسٹول کے اختتام پر ٹیگور ہال میں منعقدہ تقریب پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے فلم سازوں کو ایوراڈ سے نوازا جن میں سنٹرل یونیورسٹی نے2ایوارڈ حاصل کئے۔یونیورسٹی کے طلباء کی فلموں ‘The Lake Town’ اور ’بنگری بازار ‘ بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔