سرینگر//زرعی کمپلیکس لال منڈی میں ناظم زراعت کشمیر کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں مرکزی وریاستی معاونت والی سکیموں اورپروجیکٹوں ، وادی میں موسمی حالات میں تبدیلی کے تناظر میں محکمہ کی سرگرمیوں اوردیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے آغاز میںچیف ایگریکلچر آفیسران نے اپنے متعلقہ اضلاع میں محکمہ کی بنیادی سطح کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔میٹنگ کے آغاز میںچیف ایگریکلچر آفیسران نے اپنے متعلقہ اضلاع میں محکمہ کی بنیادی سطح کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ زرعت اور اس سے وابستہ شعبوں کی پائیدار ترقی کے لئے کسانوں کو تیکنیکی تعائون فراہم کیا جارہا ہے۔ متعلقہ آفیسران نے ناظم زراعت کو بتایا کہ مختلف سکیموں کی عمل آوری کے لئے صدفیصد رقومات خرچ کی گئی ہیں جن کے بہتر نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔میٹنگ کے دوران وادی سے شہد کی مکھیوں کی ہجرت کا معاملہ بھی زیر غور آیااور متعلقین سے کہا گیا ہے ک وہ مغس بانی سے وابستہ کسانوں کو ہر قسم کا تیکنیکی تعائون فراہم کرنے کے علاوہ اُن کی رہبری کریں تاکہ وہ غیر موافق موسمی حالات میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔میٹنگ میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ناظم زراعت نے متعلقہ آفیسران پرکلسٹر ولیجز کو ماڈل ولیجز کے طور اپنانے اور سبزیوں کی منظم پیداوار کو متعارف کرنے پر بھی زوردیا۔