نئی دہلی//پٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے مودی حکومت کو نشانہ بنانت ہوئے کہا کہ اب حکومت کو آدھار کارڈ سوئزر لینڈ کے بینکوں کے کھاتوں سے جوڑنا چاہیئے ۔حکومت پر فقرے کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور کالادھن کو ختم کرنے کے بجائے اب حکومت صرف آدھارکارڈ کومختلف اسکیموںسے جوڑنے میں لگی ہے مسٹر ہاردک پٹیل بی جے پی حکومت کے خلاف ہیں اور گجرات میں اسکو ہرانے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں حال ہی میں انہوں نے کہاکہ اگر کانگریس ان کی مانگیں پوری کرے گا تو وہ اس پارٹی کو آنے والے انتخابات میں ان کی حمایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خواہ مخواہ ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کے مسائل کی ان سنی کی جارہی ہے ۔غریب عوام کے لئے جو اسکیمیں شروع کی گئیں ہیں ان کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کی عمل شروع کی گئی ہے جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔