کشتواڑ//بارہویں جماعت کے ہو رہے امتحان میں نقل کی شکایات موصول پونے پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ نے آج قصبہ کشتواڑ میں 2امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔اس دوران ڈی سی نے کئی طلباء کو امتحانی ہالوں میں متعلقہ سپرنٹنڈٹوں کی موجودگی میں نقل کرتے ہوئے دیکھا ۔ڈی سی نے ذاتی طور پر نقل کے9معاملے پکڑے جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور اندر جیت سنگھ پریہار کو انکوائیری آفیسر مقرر کیا ۔دونوں سپرنٹنٹوںمنجیت سنگھ شرما لیکچرار ایچ ایس ایس ناگسینی اور محمد الف بٹ لیکچرار ایچ ایس ایس چھاترو کو معطل کردیا گیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ٹریجری آفیسر کو ہدایات دی گئیں کہ وہ 2امتحانی مراکز میں تعینات سبھی عملہ کی تنخواہیں ہر گز واگزار نہ کرے۔ڈی سی نے بورڈ اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے موثر قدم اٹھائے بصورت دیگر قصورواروں کے خلاف ضابطے کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔