جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا ہے کہ وہ پی ایف ایم ایس کی تمام سکیموں سے متعلق لازمی جانکاری کی میپنگ اور رجسٹریشن کا کام 22؍نومبر 2017ء تک مکمل کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی ٹریجریوں کو پی ایف ایم ایس کے ساتھ جوڑنے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جاناچا ہئے۔ جموںمیں کمیٹی آف سیکرٹریز کی پہلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پی ایف ایم ایس مرکزی معاونت والی سکیموں کے حوالے سے بروقت واگزاری کویقینی بنانے اور رقومات کو استعمال میں لانے کے لئے مکمل مونیٹرنگ کے لئے ایک فعال اور شفاف نظام فراہم کرے گا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس وقت 273سکیموں میں سے 170 سکیمیں پی ایف ایم ایس پر درج ہیں اور 67 سکیمیں مرکزی معاونت والی سکیموں کے ساتھ میپ کی گئی ہے ۔تمام محکموں سے کہا گیاہے کہ وہ ڈی بی ٹی جانکاری url.dbtjk.gov.in پر اَپ لوڈ کریں۔چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت اور ضلع بورڈ میٹنگوں کے دوران وزیر اعلیٰ کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سال 2018-19کے لئے ایلوکیشن کو ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیف سیکرتری نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ آنے والے بجٹ سیشن کے لئے تیاریاں شروع کریں جو جنوری 2018ء میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں سے مزید کہا کہ وہ فیلڈ کا دور ہ کرکے بہبودی اور فلاحی کاموں کی عمل آوری اور اثرات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹری میں عوام کی شکایات سننے کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو ہر روز دو سے تین بجے تک کا وقت مقرررکھنا چاہیئے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوںسے کہا کہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کشمیر صوبے میں موسم سرما کے دوران برف سے ڈھکے علاقوں کے لوگوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامان نہیں کرنا پڑنا چاہیئے۔انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ کشمیر میں مختلف محکموں کے سربراہوں اور ڈی سی صاحبان اور دیگر افسروں کو جموں طلب کرنے کے بجائے ان کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعے میٹنگیں منعقد کیا کریں ۔ انتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا کریں۔چیف سیکرٹری نے کے اے ایس افسروں کی کپسٹی بلڈنگ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے خالی پڑی اسامیوںکو جلد از جلد پر کرنے اور بھر تی عمل میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور دور کرنے کی بھی ہدایات دیں۔چیف سیکرٹری نے سرکاری دفاتر میں باقاعدگی سے حاضرکو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کمشنر سیکرٹری جے اے ڈ ی سے کہا کہ وہ ملازمین کی حاضری پر نظر گزر رکھنے کے لئے ایک ادارہ جاتی لائحہ عمل اختیار کریں۔انہوںنے اس موقعہ پر کئی دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔