سرینگر//اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سرینگر کے مطابق معمول کے معائنے کے دوران فوڈ پارک کھنموہ میں ایک کنفکشنری یونٹ کو بیرونی ریاستوں کے جعلی لیبل استعمال کرنے میں ملوث پایا گیا۔یونٹ میں کنفکشنری تیار کرنے کے دوران کسی بھی قسم کی صفائی اور عوامی صحت کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا تھا اورنہ ہی یونٹ کو ایف ایس ایس اے کا لائیسنس حاصل تھا۔چنانچہ فوڈ سیفٹی نے یونٹ سے کنفکشنری کا سارا سٹاک ضبط کرنے کے علاوہ جعلی لیبل بھی ضبط کرکے اسے فوڈ انیلسٹ کو بھیج دیا تاکہ آگے کی کارروائی کی جاسکے۔اس کے علاوہ کچھ مینو فیکچرروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈارڈس ایکٹ پر سختی سے عملدر آمد کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔