درالعلوم قاسمیہ کا لاپتہ طالب علم جموں سے باز یاب

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// پولیس نے دارالعلو م قاسمیہ لال بازارسے لاپتہ ہوئے لڑکے کو جموں سے باز یاب کرکے والدین کے حوالے کیا۔پولیس تھانہ لالبازار سرینگر نے لاپتہ لڑکے زاہد احمد خان ولد عبدلرحمان خان ساکن ددرام باغ گاندربل جس کی عمر چودہ سے پندرہ سال ہے جو22نومبرکو دارالعلوم قاسمیہ سے لاپتہ ہوا تھا ،کے سلسلے میں رپوٹ گمشدگی درج کرکے لڑکے کی تلاش شروع کی اور پولیس نے لڑکے کو باز کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے علاوہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے اور آخر کارپولیس نے لاپتہ لڑکے کو جموں سے بازیاب کرکے تھانہ پولیس لالبازار لایا۔ جہاں تمام تر ضروری لوازمات کے بعد لڑکے کو وارثاں کے حوالے کیاگیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *