گول//گول ڈاک بنگلہ میں آج لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں تحصیلدار گول محمد اشرف شیخ ، بی ڈی او بہار احمد کے علاوہ پیس اینڈ ویلفیئر کے زعمائوں و معزز شہریوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بلاک گول میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیری کاموں پر کام شروع کرنے کا کیا مطالبہ ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے کہا کہ سالہا سال سے تعمیری کاموں کا بقایا سیمنٹ ابھی تک واگزار نہیں ہو رہا ہے اور اُسے جلد از جلد واگزار کیا جائے ۔ اس موقعہ پر لوگوںنے سو دن روزگار کے علاوہ دھہ مجالس کے بارے بھی ذکر کیا ۔ جاب کارڈ ہولڈروں کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئی تھی کہ بلاک کی جانب سے انہیں کام نہیں مل رہا ہے جس بارے میں یہاں پر موجود بی ڈی او نے بلاک کے ذریعے دئے جانے والے کاموں کی گائڈ لائن پیش کی اور کہا کہ ہر ایک کارڈ ہولڈر کو کام ملے گا مگر گائڈ لائن کے تحت ۔ اس موقعہ پر سیمنٹ جاری نہ کرنے کے بارے میں بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گو ل نے کہا کہ کئی مرتبہ اے سی ڈی کو اس بارے میں کہا لیکن ابھی تک سیمنٹ نہیں آ رہا ہے جس بارے میں پیس اینڈ ویلفیر کے صدر عبدالرشید بیگ نے کہا کہ یہ بی ڈی او کی لا چاری ہے کیا وجہ ہے کہ اے سی ڈی گول کو پسِ پشت ڈال رہا ہے اور ڈی سی رام بن و اے سی ڈی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد گول سب ڈویژن میں تمام بلاکوں کو سیمنٹ جاری کیاجائے تا کہ یہاں پر تعمیری کاموں پر کام شروع کیا جائے اور آگے موسم خراب ہونے والا ہے ، بارشیں اور برف پڑے گی پھر کام نہیں ہو پائیں گے اور پچھلے سالوں میں بھی اسی طرح سے کاموں ہوئے جو سردیوں میں ٹھیک نہیں ہوئے اور چند مہینوں کے بعد ہی وہ کام کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی سے جڑے دوسرے مسائل بھی انتظامیہ اور محکمہ دیہی ترقی کے سامنے رکھے ۔ میٹنگ میں تحصیلدار گول اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گول نے آئے ہوئے شہریوں کو یقین دلایا کہ جلد اُن کے مسائل حل ہوں گے اور جو اعلیٰ حکام کے ذمہ ہیں وہ اُن تک اُن کی آواز کو پہنچائیں گے ۔