سرینگر// حریت(ع)، لبریشن فرنٹ،تحریک حریت ،مسلم لیگ اور تحریک مزاحمت نے اگلر معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا کے دائمی امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔حریت (ع) ترجمان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم قربانیوںکی بدولت تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہے اور ان ہی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیائی خطے کے دائمی امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔ایک بیان میںترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جو اس پورے خطے کیلئے ایک فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے، اس کے حل میں تاخیر جوہری اسلحہ سے لیس ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کیلئے کسی بھی وقت تصادم آرائی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’ یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری اس مسئلہ کو پر امن اور جامع مذاکرات کے ذریعہ حل نکالنے کیلئے زور دے رہی ہے ‘۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری قوم گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کے حصول کیلئے جان و مال کی بے مثال قربانیاں پیش کرتی آرہی ہے اور اس راہ میں اس قوم نے اس طویل عرصہ کے دوران بے پناہ آلام و مصائب کا سامنا کیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری قوم کی قربانیوںکو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائے اور بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جارہے مظالم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس دیرینہ تنازعہ کے حل کے سلسلے میں ہٹ دھرمی سے عبارت طرز عمل کو ترک کرے۔ لبریشن فرنٹ نے ان قربانیوں کو قوم کا سرمایہ¿ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ ہمارے یہ معصوم جموں کشمیر کی آزادی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور قوم ان کی مرہون منت ہے۔بیان کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ضلع صدر پلوامہ جاوید احمد نے طارق احمد کے ہمراہ دربہ گام جاکر وسیم احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ درایں اثناءلبریشن فرنٹ نے زینہ کوٹ کے جوان سال گوہر نذیرکو انکی برسی پر یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوہرکو فورسز نے عین اسوقت جاں بحق کیا جب بھارتی وزیر اعظم کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے تھے ۔ فرنٹ نے کہا کہ گوہر نذیر جیسے جیالے اور ان کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ¿ افتخار ہے اور ان کی قربانیاں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔تحریک حریت لیڈر بشیر احمد قریشی کی قیادت میں ایک وفد نے وسیم احمد گنائی دربہ گام پلوامہ کے گھر جاکرموصوف کو خراج عقیدت ادا کیااور لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ انہوں نے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم نے اپنی زندگی قوم کی آزادی کی خاطر قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو پُرامن ذرائع سے حل کرنے کے تمام راستے بند کرکے طاقت کی بنیاد پر قابض رہنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل پُرخطر راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا حل عوامی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ےہ قوم ان عظےم جوانوں کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کا بہترےن خراج ےہی ہے کہ ہم پوری قوم ان کے مشن کی آبےاری کرکے ان کی پشت پر کھڑے رہےں ۔تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمارے نوجوان محدود ذرائع اور وسائل کے باوجود جس طرح ایک طاقت ور حریف کے مقابلے میںجس دلیری کے ساتھ نبرد آزما ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوںنے کہا کہ قوم وملت کے ان سرفروشوں کو بہترین خراج عقیدت یہی ہوگا کہ ہم اپنا سفر آزادی بلا کسی ابہام اور انتشار کے یکسوئی کے ساتھ جاری رکھیں ۔
مظفر آباد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا
مظفرآباد// اوڑی میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کے حق میں ہٹیاں بالا مظفرآباد میں غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی،جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشمشیر خان ، پاسبان حریت جموں کشمیرکے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور جاں بحق ہوئے جنگجومعظم دین کے فرزند محمد تنویراور جماعت اسلامی کے رہنما محمد عبداللہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ بھارت نے کنٹرول لائن کی تابندی کرکے ریاست کوعملاً دو لخت کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کے عوام پر جنگ مسلط کی ہے اور کشمیری عوام کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ اپنی آزادی کیلئے جنگ کریں۔ مقررین نے اوڑی میںجاں بحق ہوئے معظم دین، محمد اکرم اور پلوامہ میںجاں بحق ہوئے طلحہ رشید ، قاری ابو محمد اور محمد وسیم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ معظم دین کے بیٹے محمد تنویر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جموں کشمیر کی آزادی اوراپنے والد کے ادھورے مشن کو جاری رکھنے کیلئے انہوں نے اپنے دونوں بھائیوں سمیت حزب المجاہدین میں باضابطہ طور شامل ہونے کا اعلان کیا۔
۔2 جنگجو گانٹہ مولہ مےں سپرد خاک
فیاض بخاری
بارہمولہ // جنوبی کشمےر کے اگلر کنڈی پلوامہ مےںسوموار کو اےک جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے تےن جنگجوﺅں مےں سے دو غےر ملکی جنگجوﺅں کو گانٹہ مولہ مےں رات کی تارےکی کے دوران سپرد خاک کےا گےا ۔ پولےس ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ان دو جنگجوﺅں کو رات کے نو بجے گانٹہ مولہ لاےا گےا ،جہاں شےری پولےس تھانہ سے وابستہ اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے دس بجے رات انہیںسپرد خاک کےا ۔واضح رہے کہ ابھی تک اس قبرستان مےں پانچ درجن کے قرےب غےر ملکی جنگجوﺅں کو دفنا ےا گےا ہے ۔اسی قبرستان مےں مشہور لشکر کمانڈر ابو دجانہ بھی دفن ہیں۔