الطاف بخاری اور ایم ایل سی نریش گپتا گورنر ووہرا سے ملاقی
جموں // وزیر تعلیم سعید الطاف بخاری نے بدھ کو راج بھون میں گورنر این این وہرا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ وزیر تعلیم نے ریاستی گورنر کو محکمہ تعلیم میں طلبہ کے مفادات کیلئے آٹھائے جاننے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ گورنر این این وہرا نے وزیر تعلیم کو شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مقررہ وقت کے اندر تعمیراتی کاموں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات ٓٹھانے پر زور دیا جبکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کود کےلئے سہولہیات فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ بچوں کو صحت مند بنانے کے علاوہ انکی کلہم ترقی اور مستقبل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ گورنر این این وہرا نے محکمہ تعلیم کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کو تمام تعلیمی اداروں میں تمام جماعتوں کے طلبہ کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرے اور اسی ترقی کی وجہ سے ریاست کی ترقی ممکن ہے۔ گورنر این این وہرا نے محکمہ تعلیم کیلئے ایک منصوبہ بنانے پر انکی سرہانہ کی ہے تاکہ خامیوں کو دور کرکے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے اور ایکسچینج پروگرام کے تحت 10ہزار طلبہ کو بیرون ریاست بیجنے پر بھی انکی سرہانا کی ہے۔
پسیاں گر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک معطل
محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ڈگڈول کے نزدیک ایک پسی گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تھم گئی ہے اور اس سے ٹریفک جام بھی ہوا ہے۔ ٹریفک ذرائع کے مطابق ڈگڈول کے نزدیک زیر تعمیر فور لین شاہراہ پر ایک پہاڑی ٹیلہ شاہراہ پر گر ایا جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت سہ پہر بعد معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کی مشینری کام پر لگی ہوئی ہے اور بدھ کی شام تک ٹریفک بحال ہونے کی امید ہے۔ ادھر شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے کئی مقامات پر ٹریفک جام بھی ہوگیا ہے اور سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔
قیوم وانی وزیرتعلیم سے ملاقی،اساتذہ کے مسائل اجاگر کئے
سرینگر // ٹیچرز فورم کا ایک اعلیٰ سطح وفد صدر اےجیک عبدالقیوم وانی کی سربراہی میں ریاست کے وزیر تعلیم سید الطاف بخاری سے ملاقی ہوا ۔وفد نے اس دوران ماسٹروں کے باقی مسائل کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کی پرموشن ، تنخواہوں میں تفاوت ، رہبر تعلیم اساتذہ کے تبادلوں،انچارج افسران کی مستقلی، کم سے کم تنخواہوں کے قانون کی عمل آوری جیسے مسائل وزیر کے سامنے رکھے ۔ وفد میں جنرل سکریٹری گنیش کھجوریا ، سورت سنگھ طوفانی ، صوبائی صدر جموں درشان شرما ضلع صدر جموں روندر سنگھ اور یوگراج سلاتھیا شامل تھے ۔وفد نے وزیر کو بتایا کہ کشمیر صوبہ میں پہلی سے آٹھویں تک امتحانات کے نتائج جلد منظر عام پر لائے جائیں ۔
خاندانی راج نے ریاست کو تباہ کیا:وکیل
سرینگر // جموں کشمیر بچاﺅ تحریک کے صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے عوام سے تلقین کی ہے کہ وہ متحدد ہو کر ریاست میں خاندانی راج کے خلاف صف آرا ہو جائیں ۔کپوارہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی راج سے وادی کے عوام مصائب اور مختلف پریشانیوں سے دورچار ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں وکیل نے کہا کہ خاندانی راج نے ہی مسئلہ کشمیر پیدا کیا ہے اور مسئلہ لیڈر شب کی غلط فیصلوں کی وجہ سے جوں کا توں رہا ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو نظر انداز کیا گیا اور اقربا پروری بڑھتی گئی ۔انہوں نے مودی سرکار پر زور دیا کہ وہ دھونس و دباﺅ کی پالیسی بند کرکے اعتماد سازی کیلئے اقدمات کریں۔
گاندربل میں ریچھ زندہ پکڑا گیا
گاندربل//ارشاد احمد//یارمقام گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کوپکڑ کر داچھی گام میںچھوڑ دیاہے ۔اس ریچھ نے گذشتہ 20 روز سے آرہامہ اوریارمقام کی آبادی میں دہشت مچادی تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف گاندربل کی ایک ٹیم نے پنجرہ لگاکر اُسے پکڑ لیااور داچھی گام سینکچوری میں چھوڑ دیا جس سے آرہامہ اور یارمقام کی مقامی آبادی نے چین کی سانس لی۔مقامی آبادی کے مطابق یارمقام اور آرہامہ جنگلات کے قریب ہونے کی وجہ سے اکثر وبیشتر جنگلی جانور آبادی کی جانب رخ کرتے ہیں۔
بانہال میں چوروں نے گاڑی اڑالی
محمد تسکین
بانہال // سرینگر جموںشاہراہ پر بانہال میں ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے چوروں نے ایک ٹاٹا موبائل ا±ڑا لی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں ایک کیس درج کرنے کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ شوکت احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن پیر پورہ ، چنجلو بانہال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹاٹا موبائل گاڑی زیرنمبر JK-19/ 4641 منگل کی شام نو بجے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے برلب شاہراہ پارک کی اور رات بارہ بجے تک گاڑی وہاں موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح جب وہ روزمرہ کے کاروبار کے سلسلے میں وہاں پہنچے تو گاڑی غائب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس کو ایک عرضی دی گئی ہے تاکہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا جائے۔