جموں //ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر جموں یونیورسٹی کی جانب سے بُدھ کے روز ڈائیریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس و فزیکل ایجوکیشن پروفیسر اوتار سنگھ جسروٹیہ تین روزہ یوگا ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر پروفیسر جے پی سنگھ جوریئل نے یوگا کی فوائد او اسکی اہمیت اُجا گر کی۔یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سکالروں کی ایک بڑی تعداد نے تین روزہ ورکشاپ کے لئے اپنا نام رجسٹر کیا اور آج کے لئے اس ورکشاپ میں شرکت بھی کی۔یوگا اساتذہ شرئینش کمار جین اور سنجیو کمار نے ورکشاپ کی عملی نشست منعقد کی۔ڈاکٹر ٹی آر رینہ نے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اور موجودہ دور میں یوگا کے اقدار پر خطاب کیا۔