جموں //فیروز خان کے نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کا قومی صدر بننے کے بعدریاست کے پہلے دورے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔اس سلسلہ میں جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی، یوتھ کانگریس اور مہلا کانگریس اور این ایس یو آئی کی جانب سے انکے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا ، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کانگریسی لیڈران ،کارکنوں ،یوتھ کانگریس ورکروں ،مہلا کانگریس ورکروں اور این ایس یو آئی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔جموں ائیر پورٹ سے انہیں ایک جلوس کی شکل میں پی سی سی آفس تک لایا گیا ۔جلوس میں نیرج کندن ،ویریندر چب، اجے کمار او وشال کوتوال ،جیتندر چب، رفیق خان ، امجد بھٹ،اوجیوت سنگھ، پرنو شگوترہ کی قیادت میں مختلف ٹیموں نے فیروز خان کا استقبال کیا۔ریلی کا پردیش کانگریس کے دفتر پر پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر نے استقبال کیا ،جن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر نائب صدر شام لعل شرما ، نائب صدر رمن بھلا، پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما ،مپلا کانگریس کی صدر اندو پوار، سابقہ وزیر مجید وانی،انٹک کے صدر شو دیو شرما ،پی سی سی کے سیکرٹری منجیت سنگھ تھے۔پیسی سی نے نو منتخبہ قومی صدر فیروز خان کا استقبال کیا ۔پروگرام کی کاروائی ایڈوکیٹ افتخار احمد نے انجام دی ۔مقررین نے ہائی کمانڈ کا ریاست کے باشدے کو این ایس یو آئی کا قومی صدر بنانے پر شکریہ ادا کیا۔..این ایس یو آئی کے قومی صدر فیروز خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے سونیا گاندھی، راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ا س عظیم سٹوڈنٹس یونین کی ذمہ واری ان کو سونپی۔انہوں نے پی سی سی، یوتھ کانگریس، مہلا کانگریس اور این ایس یو آئی کارکنوں کا والہانہ استقبال پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے طلبا سے راہل گاندھی کے نقش و قدم پر چلنے اور این ایس یو آئی میں شامل ہونے کو کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گیاور ریاست کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے،انہوں نے کہا کہ شاہنواز چودھری نے انہیں تہیہ دل سے مدد کی اور میری وقتاً فوقتاً رہنمائی کی ۔پروگرام کی کاروائی افتخار احمد نے انجام دی اور کانگریس کے جنرل سیکرٹری پرم جیت سنگھ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔