Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے یوم اقبال منایا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 10, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے یوم اقبال تقریب کااہتمام کیاگیاجس کی صدارت صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کی جبکہ پروفیسرضیاء الدین ،ڈاکٹرمحمدریاض احمد،ڈاکٹرچمن لال ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اورڈاکٹر فرحت شمیم ،معززشہری ،طلباء اوراسکالرس بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔پروگرام کاآغازشعبہ اُردوکے طلباء کی جانب سے علامہ اقبال ؔ کے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ’’سارے جہاں سے اچھاہندوستان ہمارا ۔ہم بلبلیں ہیں اِس کی یہ گُلستاں ہمارا‘‘ گیت گاکرکیاگیا۔اس دوران ’’موجودہ دورمیں اقبال ؔکی شاعری کی اہمیت‘‘کے موضوع پرسمپوزیم کابھی انعقاد کیاگیاجس میں شعبہ کے 20 طلباء نے حصہ لیااورنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء میں اول،دوم اورسوم انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس دوران اقبال پرلکھی گئی کتابوں کی نمائش لگاکرعلامہ اقبال کی 140ویں جنم سالگرہ پرانہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔بعدازاں ’’علامہ اقبال کی حیات اورادبی خدمات ‘‘کے موضوع پرسیمینارمنعقدکیاگیاجس میں ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اورڈاکٹر فرحت شمیم نے اقبال کی شاعری اورزندگی سے متعلق مقالات پیش کئے ۔اس دوران مقالہ نگاروں نے کہا کہ علامہ اقبال کے آباواجداد کاتعلق کشمیرسے تھا اوروہ 9نومبرکوسیالکوٹ پاکستان میں پیداہوئے اور60سال کی عمرمیں فوت ہوئے ۔مقررین نے کہاکہ اُردوزبا ن وادب کی ترقی کیلئے اقبال نے مثالی شاعری کرکے ناقابل فراموش رول ادا کیاہے ۔صدرشعبہ اُردوپروفیسرشہاب عنایت ملک ے علامہ اقبال کی شاعری پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال عالمگیرشاعرتھے اوران کوصرف پاکستان کاشاعرکہناغلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقبال کی شاعری قومی یکجہتی اورہم آہنگی وبھائی چارے کاپیغام دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقبال نے گورونانک جی ،رام چندرجی اورسکھوں وہندوئوں کے دیگرگروروں سے متعلق جوشاعری کی ہے اس نے آپسی بھائی چارے کوفروغ دینے میں اہم رول اداکیا۔پروفیسرشہاب عنات ملک نے علامہ اقبال کے کچھ اشعاربھی پڑھے جن سے ثابت ہوتاہے کہ علامہ اقبال عالمگیرشاعرہیں۔ انہوں نے علامہ اقبالؔ کے فلسفہ ٔ خودی اورفلسفہ ٔ مردمومن پربھی خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تک اقبال پر5ہزارسے زائدکتابیں لکھی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجوداقبال کومکمل طورپردریافت نہیں کیاجاسکاہے۔ انہوں نے اسکالروں سے اپیل کی کہ وہ اقبال کی شاعری کے ان پہلوئوں پرتحقیق کریں جوابھی تک مخفی ہیں۔ڈاکٹرمحمدریاض احمد،ڈاکٹراعجازشاہ اورڈاکٹرشہبازمرزا،پروفیسراسداللہ وانی اورامین بانہالی نے بھی علامہ اقبال کی شخصیت کے مختلف گوشوں پرخیالات کااظہارکیا۔مقررین نے مطالبہ کیاکہ اقبال کے قومی یکجہتی کے جذبے سے لبریزنظم ’’سارے جہاں سے اچھاہندوستاں ہمارا۔ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا‘‘کوہندوستان کاقومی ترانہ بنایاجائے ۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرفرحت شمیم نے پیش کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

وزیر اعظم کا وعدہ پتھر پر لکیر، ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: ست شرما

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?