نئی دہلی//وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جمعرات کے روزیہاں نئی دہلی میں جے اینڈ کے کیڈر کے آئی اے ایس افسروںو دیگر آل انڈیا سروس افسروں ،جو کہ بھارت سرکار میں ڈیپوٹیشن پر ہیں۔میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میںسیکرٹری ایچ آر ڈی کیول کمار شرما ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم بی آر شرما ، ایڈیشنل سیکرٹری پی کے ترپاٹھی، ایڈیشنل سیکرٹری کوئلہ سریش کمار، جے اینڈ کے ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی راکیش گپتا، جوائنٹ سیکرٹری رورل ڈیولپمنٹ اتل ڈلو، جوائنٹ سیکرٹری ٹیکسٹائلز شانت منو، جوائنٹ سیکرٹری کامرس و انڈسٹری سدھانشو پانڈیشامل تھے۔ راجدھانی میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے جو افسر میٹنگ میں شامل نہ ہوئے اُن میں جوائنٹ سیکرٹری ا ینوائرنمنٹ جگمیت ٹکپا،جوائنٹ سیکرٹری آیوش روشن جگی، جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ایم ایس ایم ای سمیول ایس آر، سی ای او یوتھ افئیرس و سپورٹس نوین اگروال، ڈائریکٹر ڈیفنس پریت پال سنگھ،ڈپٹی سیکرٹری فائنانس من دیپ کور، جوائنٹ سیکرٹری کامرس منوج کمار دیویدی اور ایچ آر ڈی کمشنر بسواجیت کمار سنہا شامل تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ میٹنگ منعقد کرنے کا مقصد مُختلف آل انڈیا سروسز کے افسروں کو جن کا تعلق ریاست جموں و کشمیر سے ہے ،ایک دوسرے کو بہت قریبی سے جان سکیں اور آپس میں باقاعدہ تبادلہ خیال کا عمل شروع کریں۔اس سے یہ افسر ریاست جے اینڈ کے سے متعلق سکیموں و پروگراموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر بہبودی اور ترقی پسند سکیموں کی عمل آوری ریاست میںبہت ہی سست ہوتی ہے ۔اس میٹنگ سے جے اینڈ کے کیڈر کے مختلف وزارتوں میں کام کر رہے افسر ان سکیموں کو عملانے میں در پیش حائل روکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔.اس طرح سے جے اینڈ کے سرکار کے افسر مرکز کے ساتھ اچھا تال و میل بنا کر سکیموں کو لاگو کرنے میں اہم کردار نبھا سکیں گے۔جیتندر سنگھ نے میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وقفہ وقفہ کے بعد ایسی میٹنگ منعقد کرنے سے ریاست کے عوم کو فائدہ پہنچے گا۔