جموں// وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو کل یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے۔پروفیسر مٹو نے گورنرکے ساتھ تعلیمی شعبہ¿ کے فروغ سے متعلق مختلف معاملات بالخصوص ” نالج انیشیٹو‘ جس کے صلاحکار مٹو چیئرمین ہیں،اور جو حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے، سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ عالمی نالج سوسائٹی میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کے حصول کے لئے نالج انیشیٹو تشکیل دیا گیا ہے۔گورنر نے صلاحکار مٹو کو حکومت کو اس نوعیت کی پالیسیاں اور پروگرام مرتب دینے پر زور دیا تا کہ ریاست میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔