سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ میں یوم زینبؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر کئی مقررین نے سیدہ زینب ؑکی حیات طیبہ اور سیرت و کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔ مقررین نے سیدہ زینب ؑ کو اپنی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہؑ کی سیرت طیبہ کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زینبؑ نے اپنے والد گرامی حضرت علیؓاور برادرانِ عزیز حضرت امام حسن ؑ و حسین ؑ کے شانہ بہ شانہ پرچمِ اسلام کی سربلندی کیلئے مجاہدانہ کردار ادا کرتی رہیں۔دریں اثناءانجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے یوم زینبؑ کے انعقاد کیلئے تنظیم کے شعبہ خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
بارشوں کیلئے دعا کریں
مولانا ہمدانی کی اپیل
سرینگر// ادارہ تحقیقات اسلامی کی جانب سے ”دور حاضر میں امت کو در پیش مسائل اور انکا حل“ کے موضوع پر ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں علمائ،اسکالروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد قاضی یاسر نے آپسی اختلافات کو تمام مسائل کی بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ اگر عالم اسلام کو امن و آشتی میں رہنا ہے تو اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے علماءسے مخاطب ہوکر کہا کہ علماءکو نفرتوں کے بجائے محبت اور امید کا درس دینا چاہئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مذہبی اختلافات سڑکوں پر نہ لائیں۔موصوف کے علاوہ سمینار میںڈاکٹر نثار مبارکی، پروفیسر عبد الحمید، ارشاد عطاری، انجینئر عمر عطاری اور سید مدثر نے خطاب کیا۔ مقررین نے امت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحادِ امت میں ہی ہمارے مسائل کا حل پنہاں ہے۔
پانپور میںشوگہ باب صاحب ؒ کاعرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
سرےنگر//پانپور میں حضرت شےخ شرف الدین المعروف شوگہ باب صاحب ؒ کے عرس مبارک کی اختتامی تقریب نہاےت عقےدت کے ساتھ منائی گئی۔ اِس سلسلے مےں اُن کے آستان عالےہ واقع خانقاہِ قدیم پانپور میں صبح سویرے سے ہی درودو اذکار کی مجلس کا انعقاد ہوا جس مےں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقےدتمندوں نے شرکت کی۔ نمازِ جمعہ پر ادارہ اوقاف اسلامیہ پانپور ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیائے کرام کی عظمت بیان کی۔