رام نگر//اپنے حلقہ کا دورہ جاری رکتھے ہوئے رام نگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ نے معتدد مقامات پر عوامی شکایت ازالہ کیمپ منعقد کئے۔ ان کیمپوں کا مقصد دور دراز علاقہ کے لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کرنا تھا۔اپنے دورہ کے دوران حلقہ کے کئی دیہات میں عوامی شکایات کا نپٹارہ کرنے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات اجرا کئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں تک رسائی اور افسروں کا متعلقہ علاقوں میں باقاعدگی سے حاضر رہنا زمینی سطح پر گورننس کا ایک جُز ہے ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کو باقاعدگی سے پانی اور بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے حلقہ میں تمام تعلیمی اداروں میں معقول سٹاف کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کو کہا ۔انہوں نے کہا کہ 1.30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہی سونٹھی کوہل (آبپاشی نہر) سے علاقہ کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔اس موقعہ پر جے کے این پی پی کے50ورکروں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ان ورکروں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔ ان کارکنوں نے مقامی اسمبلی ممبر پر بھجی اپنے اعماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایم ایل اے حلقہ کی بھلائی کے لئے کوشاں ہیں۔