جموں// جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ڈگیانہ اور رانی تالاب کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سپیکر کے ہمراہ پی ایچ ای ، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری بھی تھے ۔علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل کو ترجیحات میں شامل کر کے انہیں حل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔کویندر نے کہا کہ علاقے میں صحت و صفائی کو یقینی بنانے کے لئے 5.82کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے تاکہ علاقے میں مناسب ڈرنیج نیٹ ورک تعمیر کی جاسکے ۔سپیکر نے علاقے کے کئی دیہات میں 1.87کروڑ روپے کے میکڈم بچھانے کے کام کی شروعات کی جن میں شمشان گھاٹ ، ڈگیانہ ، رانی تالاب و دیگر علاقے شامل ہے ۔